اس سال کا آخری مکمل سورج گرہن براہ راست دیکھیں

کراچی : رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن شروع ہوچکا ہے لیکن اس کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، یہ منظر جنوبی افریقہ، جنوبی امریکا، بحرالکاہل اور بحرااوقیانوس میں دیکھا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال یعنی 2020 کا آخری اور مکمل سورج گرہن آج شروع ہوگیا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 34 منٹ پر شروع ہو ا اور رات 11 بجکر 53 منٹ تک جاری رہےگا۔

ماہرین فلکیات کا مکمل سورج گرہن کے متعلق کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل21 جون2020 کو سورج گرہن دیکھا گیا اور سکھر میں 98 فیصد سورج گرہن ہوا تھا۔ رواں سال سورج کو دو بار اور چاند کو 4 بار گرہن لگا۔

رواں سال 10 جنوری،5 جون، 4 جولائی اور30 نمبر کو چاند گرہن ہوا تھا۔ سال2020 میں پہلا سورج گرہن21 جون کو ہوا اور دوسرا آج14 دسمبر کو لگا۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق سال2021 اکیس کا پہلا چاند گرہن 26 مئی اور سورج گرہن دس جون 2021 کو لگے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں