روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دو روز قیمتیں بڑھنے کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیسرے کاروباری روز کے دوران 20 پیسے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے 59 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں