فیٹف اجلاس میں بھارت سے زیادہ فرانس کی پاکستان مخالفت، وجہ سامنے آ گئی

فرانس کے بھارت کے ساتھ ہونے والے دفاعی آلات کی فراہمی کے معاہدے ہیں، پاکستان کے حوالے سے بھارت اور فرانس ایک ہی صفحے پر ہیں، سابق سیکرٹری خارجہ

لاہور (اُردو لایئو) فیٹف اجلاس میں بھارت سے زیادہ فرانس کی پاکستان مخالفت کی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں فرانس پاکستان کا بھارت سے بڑا مخالف بن کر سامنے آیا ہے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے روایتی حریف بھارت سے بھی زیادہ یورپی ملک فرانس نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی شدید مخالفت کی ہے۔
فرانس کی جانب سے پاکستان کی کھل کر مخالفت کے پیچھے فرانس کے بھارت کے ساتھ ہونے والے دفاعی آلات کی فراہمی کے معاہدے ہیں یا حالیہ مہینوں میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ نمائش پر پاکستانی حکومت کا ردعمل ، اس بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے تھے تاہم پاکستان کے ممتاز سفارت کار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کا کہنا ہے کہ فرانس بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کو بڑھانے کی غرض سے ایسے کام کر سکتا ہے جس سے اسے بھارت کو خوش کرنا مقصود ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں