انٹربینک میں ڈالر 81 پیسے سستا، 159 روپے 28 پیسے کی سطح پر بند

کراچی: (اردو لائیو) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 81 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 159 روپے 28 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 80 پیسے میں فروخت ہوا۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں مجموعی قومی برآمدات میں فیصد 5.98 اضافہ سے 1.254 کھرب روپے تک بڑھ گئی ہیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران روپے کی قدر میں قومی برآمدات میں 5.98 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 12 لاکھ 54 ہزار 813 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019 کے دوران برآمدات کا حجم 11 لاکھ 83 ہزار 957 ملین روپے رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران مجموعی ملکی برآمدات (روپے کی قدرمیں) 70 ہزار 856 ملین روپے یعنی چھ فیصد کے قریب بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران ملکی برآمدات میں 8.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر سٹاک مارکیٹ میں 514 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرنے کے بجائے ان کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لی۔ یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 514 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 40 ہزار 377 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں